گلیمر گلی

کیا آپ ہارر موویز دیکھنے سے گھبراتے ہیں؟

بعض لوگ ہارر یا ڈراؤنی فلمیں بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔ اسی طرح بعض لوگ اگر کسی ہارر فلم کا ایک سین بھی دیکھ لیں تو وہ ساری رات سو نہیں پاتے، لہٰذا وہ ایسی فلمیں دیکھنے سے گریز ہی کرتے ہیں۔

تاہم آخر الذکر لوگ بہت سے طبی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہارر فلمیں دیکھنا ہماری صحت پر بہت سے مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

آئیں جانتے ہیں کہ ڈراؤنی فلمیں دیکھنا صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔

دماغ کے لیے فائدہ مند

کیا آپ جانتے ہیں ڈراؤنی فلمیں دیکھنا آپ کے دماغ کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔

فلم میں آنے والے اتار چڑھاؤ، سسپنس، خوف اور تجسس سے بھرے مناظر، اور غیر متوقع واقعات کے دوران آپ کے دماغ سے مختلف فائدہ مند کیمیائی اجزا خارج ہوتے ہیں۔

یہ اجزا آپ کے دماغ کو پرسکون اور ہلکا پھلکا کرتے ہیں جبکہ آپ کو لاحق ڈپریشن میں بھی کمی کرتے ہیں۔

برے حالات کا سامنا

ڈراؤنی فلموں میں آنے والے غیر متوقع واقعات و مناظر آپ کے دماغ کو فعال کرتے ہیں جس سے آپ اصل زندگی میں بھی برے حالات سہنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق جو افراد ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے شوقین ہوتے ہیں، ان میں خراب اور غیر متوقع حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے اور وہ ان سے نمٹنا بھی جانتے ہیں۔

دبلے بھی ہوسکتے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں ڈراؤنی فلمیں دیکھنا آپ کے وزن میں بھی کمی کرسکتا ہے۔ 90 منٹ کی ہارر فلم آپ کے جسم سے 113 کیلوریز خارج کرسکتی ہے۔

قوت مدافعت میں مضبوطی

ہارر فلم کے خوفناک مناظر سے پیدا ہونے والا خوف آپ کی قوت مدافعت کو یکدم چوکنا کر کے آدھے گھنٹے بعد معمول کی حالت پر واپس لے آتا ہے۔

یہ عمل جسم میں کسی بیکٹریل حملے کے بعد بھی انجام پاتا ہے۔ اس عمل سے آپ کی قوت مدافعت اور مضبوط ہوتی جاتی ہے۔

ڈی این اے کے لیے فائدہ مند

ڈراؤنی فلمیں آپ کے ڈی این اے کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں۔ یہ آپ کے ڈی این کو طاقتور بنا کر ان میں مختلف امراض سے بچاؤ کی صلاحیت کو بڑھاتی ہیں۔

تو اگر آپ ان تمام فوائد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آج رات ہی کوئی اچھی سی ہارر فلم ضرور دیکھیں۔

کیا آپ ہارر موویز دیکھنے سے گھبراتے ہیں؟
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top