میگزین

برطانیہ کی غیر تعلیم یافتہ ملکائیں

کیا آپ جانتے ہیں دنیا بھر میں مشہور برطانوی خاندان کی اب تک برسر اقتدار آنے والی ایک بھی ملکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نہیں تھی؟

سننے میں یہ عجیب لگے گا تاہم یہ حقیقت ہے۔

برطانیہ میں اس سے قبل جتنی بھی ملکائیں تخت پر براجمان ہوئی ہیں وہ بہت چھوٹی عمروں سے اس عہدے پر فائز ہوگئیں جس کے باعث انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا موقع نہ مل سکا۔

تاہم اس ضمن میں شہزادی کیٹ مڈلٹن ایک منفرد اعزاز کی حامل ہوں گی۔

اگر شہزادی کیٹ مڈلٹن برطانوی ملکہ بن گئیں تو وہ برطانوی تاریخ کی پہلی اور اب تک کی واحد ملکہ ہوں گی جو کسی تعلیمی ڈگری کی حامل ہوں گی۔

لیکن یاد رہے کہ شہزادی کے ملکہ بننے کا فی الحال دور دور تک کوئی امکان نہیں۔

برطانوی شاہی خاندان میں اس وقت ملکہ الزبتھ تخت پر براجمان ہیں اور فی الحال ان کا اپنے تخت سے دستبرداری کا کوئی ارادہ نہیں۔

ان کے بعد ان کے صاحبزادے اور ولی عہد شہزادہ چارلس تخت پر براجمان ہوں گے جس کے بعد ان کی دوسری اہلیہ کمیلا کو برطانیہ کی ملکہ حاصل ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

ان کے بعد شہزادہ چارلس کے بڑے صاحبزادے پرنس ولیم ولی عہدی کی قطار میں ہیں اور شہزادہ چارلس کے بعد وہی تخت پر براجمان ہوں گے جس کے بعد ان کی خوبصورت اور پروقار اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن برطانوی ملکہ کے عہدے پر فائز ہوجائیں گی۔

اگر ہم نے اپنی آنکھوں سے شہزادی کیٹ مدلٹن کو تخت پر براجمان ہوتے دیکھا تو وہ اس منفرد اعزاز کی حامل ہوں گی جو آج تک کسی برطانوی ملکہ کو نصیب نہ ہوسکا۔

اور ہاں آپ کو بتاتے چلیں شہزادی کیٹ مدلٹن نے اینڈریوز یونیورسٹی آف ایڈنبرگ سے آرٹ ہسٹری میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور یہی وہ مقام ہے جہاں شہزادہ ولیم سے ان کی ملاقات ہوئی جو بعد ازاں محبت اور پھر شادی پر منتج ہوئی۔

برطانیہ کی غیر تعلیم یافتہ ملکائیں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top