گلیمر گلی

وہ کام جو آپ ٹام کروز کو ہر فلم میں کرتا دیکھ سکتے ہیں

معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز ہالی ووڈ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی خاصے مقبول ہیں اور ہر خاص و عام ذوق و شوق سے ان کی فلمیں دیکھتا ہے۔

بطور ایکشن ہیرو بھی ٹام کروز کو یہاں خاصا پسند کیا جاتا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے ٹام کروز اپنی ہر فلم میں کچھ مخصوص کام ضرور انجام دیتے ہیں۔ ان کے کیرئیر کے آغاز سے لے کر اب تک آپ ان کی ہر فلم میں انہیں یہ کام کرتے ضرور دیکھیں گے۔

آئیں دیکھتے ہیں وہ کون سے کام ہیں۔

باڈی دکھانا مسٹ ہے

ویسے تو اس کام کے لیے بالی ووڈ اداکار سلمان خان خاصے مشہور ہیں اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ چاہے سین کی ڈیمانڈ ہو یا نہ ہو، وہ شرٹ اتار کر اپنی باڈی دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

تاہم اس ضمن میں ٹام کروز بھی پیچھے نہیں۔ آپ ان کی اکثر فلموں میں انہیں شرٹ اتار کر لڑتا ہوا یا مختلف کام سر انجام دیتا ہوا پائیں گے۔

سانس روک کر بھاگنا

ٹام کروز کے ایکشن والے مناظر میں اگر کہیں کسی موقع پر انہیں بھاگنا پڑجائے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ سانس روک کر بھاگ رہے ہیں۔

اس موقع پر ان کے چہرے پر ناقابل بیان تاثرات ہوتے ہیں اور وہ دیوانگی کے عالم میں بغیر پیچھے مڑے بھاگتے دکھائی دیتے ہیں۔

اچھل کود کرنا

ٹام کروز اپنی ہر فلم میں چھلانگیں لگاتے بھی دکھائی دیتے ہیں، اور لگتا ہے کہ یہ ان کا خاصا پسندیدہ کام ہے، تب ہی ایک بار معروف ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے کے شو میں بھی وہ چھلانگیں لگانا نہیں بھولے۔

تینوں کالا چشمہ جچدا اے

ہر فلم میں ٹام کروز دھوپ کے مہنگے چشمے استعمال کرنا بھی نہیں بھولتے جس سے بلاشبہ ان کی کشش اور ان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

تو بتایئے؟ آپ ٹام کروز کا کون سا انداز دیکھ کر ان پر فدا ہوگئے؟

وہ کام جو آپ ٹام کروز کو ہر فلم میں کرتا دیکھ سکتے ہیں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top