گلیمر گلی

کیا آپ کو کسی نے بتایا کہ آپ مسٹر بین جیسے لگتے ہیں؟

معروف فلمی کردار مسٹر بین دنیا بھر میں مشہور ہیں اور بچے بڑے سب ہی انہیں شوق سے دیکھتے ہیں۔ حال ہی میں مسٹر بین یعنی روون اٹکنسن نے اپنے بارے میں ایک ایسا انکشاف کیا جسے سن کر سب ہنس پڑے۔

ایک انٹرویو کے دوران مسٹر بین کا کردار ادا کرنے والے اداکار روون اٹکنسن نے بتایا کہ لوگ جب انہیں دیکھتے ہیں تو انہیں کافی دیر تک گھورتے رہتے ہیں جس سے وہ بہت غیر آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض دفعہ ان کا دل چاہتا ہے کہ وہ اپنے ہاتھ میں ایک جھنڈا اٹھا لیں اور کہیں کہ ہاں میں مسٹر بین ہوں۔

مسٹر بین نے بتایا کہ ایک بار وہ سفر پر تھے تو انہیں دوران سفر نوجوان لڑکوں کا ایک گروپ ملا۔ ان میں سے ایک لڑکا انہیں کافی دیر تک گھورتا رہا، اس کے بعد اس نے کہا، ‘کیا آپ کو کبھی کسی نے بتایا کہ آپ بالکل مسٹر بین جیسے لگتے ہیں؟’

مسٹر بین نے کہا کہ میں ہی وہ اداکار ہوں جو مسٹر بین کا کردار ادا کرتا ہے، تو اس نے کہا کہ مجھے یقین ہے یہ آپ کی خواہش ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وہ سارے راستے جتنی بار یہ یقین دلانے کی کوشش کرتے کہ وہی مسٹر بین ہیں، وہ لڑکا اتنا ہی زیادہ غیر یقین ہوجاتا۔ ‘بلکہ میں جتنی بار اسے کہتا وہ جواب دیتا، آپ کی مشابہت حیران کن ہے’۔

مسٹر بین نے بتایا کہ اس لڑکے نے انہیں یہ مشورہ بھی دیا کہ اگر وہ مسٹر بین کی پیروڈی کرتے ہوئے چھوٹے موٹے شوز کرنے شروع کردیں تو وہ اچے خاصے مشہور اور دولت مند ہوسکتے ہیں۔

آخر میں وہ لڑکا ان کے اس دعوے سے تنگ آگیا کہ وہ مسٹر بین ہیں۔

کیا آپ کو کسی نے بتایا کہ آپ مسٹر بین جیسے لگتے ہیں؟
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top