میگزین

ڈپریشن آپ کو زندگی میں کامیاب بھی کرسکتا ہے

ڈپریشن ہمیں اپنا شکار بنانے والا ایک عام مرض ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ مرض آپ کو زندگی میں کامیاب بھی کرستا ہے۔

امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ افراد جو شدید ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں وہ نہایت تخلیقی ثابت ہوتے ہیں اور زندگی میں ان کی کامیابی کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں ہالی ووڈ کے کئی معروف فنکاروں کی مثال دی گئی جو زندگی میں کبھی شدید ڈپریشن کے مریض رہے، بعض نے خودکشی کی کوشش بھی کی، لیکن اس کے ساتھ ہی ان کی پیشہ وارانہ زندگی کو کامیاب ترین سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے دماغ میں موجود وہ جین جو ڈپریشن کا سبب بنتا ہے، وہی ہے جو انسان کو کامیاب ہونے کی طرف راغب کرتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی کہا گیا کہ عملی زندگی میں کامیاب افراد میں سے 25 فیصد کسی نہ کسی دماغی مرض کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ڈپریشن آپ کو زندگی میں کامیاب بھی کرسکتا ہے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top